چھوٹے بھائی نے بہنوئی کیساتھ مل کر بڑے بھائی اوراسکے بچوں کو تشدد کرکے گھر سے نکال دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) خون سفید ہو گیا بانڈہ قاضی محلہ چھاڑی کے علاقے میں چھوٹے بھائی نے بہنوئی کے ساتھ مل کر بڑے بھائیء، بھابھی بچوں پر تشدد کر کے گھر سے نکال دیا، تشدد کا نشانہ بننے پر شہزاد ولد میر عبد اللہ نے ا ہلخانہ پر تشدد کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ میر پور میں درخواست دے دی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی علاقے منڈیاں میں بانڈہ قاضی محلہ چھاڑی کے ر ہائشی شہزاد ولد میر عبد اللہ کے چھوٹے بھائی بلال نے اپنے بہنوئی آصف ولد اسد عالم کے ساتھ مل کر اپنے بڑے بھائی کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور شہزاد اور اس کی بیوں اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں۔بلال کی طرف سے بڑے بھائی اور اہلخانہ کو زبردستی گھر سے بے دخل کرتے ہوئے گھر پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ گھر سے ملنے والی ایک لاکھ روپے نقدی اور قیمتی اشیاء پر بھی قبضہ کر لیا ہے شہزاد نے واقعے پر تھانہ میر پور میں رپورٹ درج کروا دی ہے اور پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!