سگے بھائیوں پر فائرنگ کرکے ایک کوقتل کرنیوالے ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کے اہلکارافتخارشاہ کے دوساتھی گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سگے بھائیوں پر فائرنگ کرکے ایک کوقتل کرنیوالے ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کے اہلکارافتخارشاہ کے دوساتھی گرفتار۔اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ رمضان المبارک کے دوران اٹھارہ اپریل کو افطار سے قبل نیلور سیّداں کے رہائشی شاہد حسین شاہ،وسیم شاہ اور واجد شاہ کو اس کا پھوپھی زاد بھائی افتخار شاہ ولد سیّد انور شاہ اپنے گھر بلا کر لے گیا۔ افتخار شاہ جوکہ ڈسٹرکٹ سیکورٹی ایبٹ آباد کا ملازم بھی ہے۔ افتخار شاہ نے شاہد حسین شاہ اور واجد شاہ کو کمرے میں بٹھایا اور پھر کلاشنکوف لیکر اپنے بھائیوں اشتیاق شاہ اور طارق شاہ کے ہمراہ آیا اور دونوں بھائیوں پر فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں تینوں بھائی گولیاں لگنے اور تشدد سے شدیدزخمی ہوگئے۔ جن میں سے واجد شاہ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔شاہد حسین شاہ ولد مختیار شاہ سکنہ نیلور سیّداں کے رپورٹ پر تھانہ نواں شہر میں علت نمبر221 زیر دفعہ 302 324/34پی پی سی مقدمہ درج کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نواں شہر نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قتل اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان اشتیاق شاہ اورطارق شاہ کو گرفتار کرلیا۔ وقوعہ میں استعمال ہونے والی جی ایل آئی کارنمبر: 143، آلہ قتل تیس بور پستول اور چھری برآمد کرلی۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!