ابیٹ آبادمانسہرہ اور ہریپور کی پراپرٹی ویلیوایشن میں اضافے کا فیصلہ۔

fbr

وہ شہر جن کے حوالے سے ایف بی آرا تخمینہ قدر جاری کرتا ہے ان کی تعداد بھی 42 سے بڑھا کر 51 کر دی گئی ہے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایف بی آر کا مانسہرہ ایبٹ آباد اور ہری پور کی پراپرٹی ویلیوایشن میں اضافے کا فیصلہ۔ اوسطاً 13 سے 15 فیصد اضافہ ہوگا ورلڈ بینک کی شرائط کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مختلف شہروں میں املاک کے تخمینہ قدر (پراپرٹی دیلیوایشن) میں اوسطاً 13 سے 15 فیصد تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں گوشواروں میں تبدیلی کر لی گئی ہے، ایف بی آر کے اعلیٰ افسران نے گوشواروں کا معائنہ کر رہے ہیں، ایف بی آر کے عہدیداروں کے مطابق گوشوارے اپ ڈیٹ کرنا مستقل سالانہ فیچر پنایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ شہر جن کے حوالے سے ایف بی آرا تخمینہ قدر جاری کرتا ہے ان کی تعداد بھی 42 سے بڑھا کر 51 کردی گئی ہے۔ صوبائی حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد نیا تخمینہ قدریکم اگست 2023 سے موثر بہ عمل ہوگا۔ فی الوقت ایف بی آرجن شہروں میں املاک کا تخمینہ قدر مرتب کرتی ہے ان کی تعداد 40 ہے جن میں ایبٹ آباد،، ہری پور، مانسہرہ بھی، شامل ہیں۔ اب ان تمام شہروں میں تخمینہ قدر کے گوشواروں پر اوپر کی جانب نظر ثانی کی جائیگی اور اس کی رینج 13 سے 15 فیصد رہے گی۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!