سابق ممبر ضلع کونسل بابوخوشحال کی کوششوں سے اہلیان بدیال کوپانی جیسی نعمت مل گئی۔

تناول(وائس آف ہزارہ)سابق ممبر ضلع کونسل بابوخوشحال کی کوششوں سے اہلیان بدیال کوپانی جیسی نعمت مل گئی۔مذہبی و سماجی رہنما حاجی معروف خان نے اپنی ذاتی جیب سے اہلیان بدیال کے لئے ڈرل بور کاکام شروع کروا دیا۔گزشتہ روز دعائیہ تقریب میں بورنگ کاکام شروع ہوا تو دیکھتے ہی دیکھتے اللہ نے اپنے فضل سے اہلیان بدیال کو پانی جیسی نعمت سے نواز دیااپر بدیال کوکامیاب ڈرل بور کے بعد پانی کی باقاعدہ سپلائی شروع ہوچکی ہے سپلائی شروع کرنے کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا دعائیہ تقریب میں سابق ضلع ممبر بابو خوشحال خان مذہبی و سماجی رہنما حاجی معروف خان سابق کونسلر صابر خان تنولی سابق کونسلر محمد یونس تنولی عبدالقیوم تنولی کے علاوہ اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی کامیاب بور کرنے پر حاجی معروف خان نے مشین آپریٹر کو نقد انعام اور ٹھیکیدار کو مکمل پے منٹ بھی موقع پر ادا کی۔

اس موقع پر اہلیان علاقہ کی خوشی قابل دید تھی مستورات جھولیاں اٹھا اٹھا کر تعاون کرنے والوں کو دعائیں دیتی رہیں۔میڈیا سے گفتگو میں حاجی معروف خان اور سابق ضلع ممبر بابو خوشحال نے کہا کہ علاقہ لوئر تناول مسائل کی اماجگاہ ہے ھم نے اپنی بساط کے مطابق پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے اور آ?ندہ بھی اسی جذبے کے تحت خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور علاقہ مکینوں نے حاجی معروف خان اور بابو خوشحال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ ھم عرصہ دراز سے ووٹ دیتیآرہے ہیں لیکن ہمارے مسائل کا کبھی کوئی حل نہ ہوسکا۔اللہ رب العزت نے حاجی معروف خان اور بابو خوشحال خان کو فرشتہ بنا کر بھیجا جنہوں نے ہمارہ پانی کادیرینہ مسئلہ حل کیا ھم دونوں رہنماؤں کے ممنون و مشکور ہیں اللہ تعالی دونوں رہنماؤں کی عمر جان مال میں مزید وستعیں عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!