ہری پور بلدیاتی انتخابات: آج پولنگ ہوگی۔ پانچ سو سے زائد پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)ہری پورمیں پولنگ لئے انتظامات مکمل۔594پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ آج منعقد ہوگی۔

ہری پورمیں 719070/مرد وخواتین ووٹرز ووٹ حق رائے دہی استعمال کریں گے۔انکے لئے 1893پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔پولیس سمیت 3500پولیس اور FCاہلکار تعینات کئے گٰے ہیں۔594میں سے انتہائی حساس 97 حساس 319 اورنارمل 278پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔تمام انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں میں CCTVکیمرے نصب کردیئے گئے ہیں۔پولنگ صبح 8بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

دوسری جانب ہری پور ڈپٹی کمشنر آفس نے صبح اور کل دوسرے شہروں اور من پسند صحافیوں کو کوریج کاررڈ جاری کیے جس پر ہری پور کے دیگر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا۔اور کمشنر تک شکایات پہنچنے کے بعد شام کو دیگر صحافیوں کو کارڈ جاری کرنے کا کہ دیا گیا۔ اسکے ساتھ دوسرے ضلع سے پولنگ سٹاف کو لوکل سٹاف کو نظرانداز کرنے دوسرے اضلاع کو سٹاف کو تعینات کرنے کی بھی شکایات آئی ہیں۔
پولنگ صبح 8بجے پولنگ شروع ہوگی اور بلا تعطل شام 5بجے تک جاری رہے گی۔ فکس 5بجے پولنگ سٹیشنز کے دروازے بند کردیئے جائینگے۔اور 5بجے کے بعدکسی کو پولنگ سٹیششن میں داخلے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی تاہم 5بجے تک پولنگ سٹیشن کے اندر موجود افراد ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔ ووٹ ڈالنے کیلئے اوریجنل نادرا شناختی کارڈ درکارہوگا۔شناختی کارڈ کی رنگین فوٹو سٹیٹ/کاپی ناقابل قبول ہوگی۔اوریجنل ایکسپائر شناختی کارڈ پر بھی ووٹ کاسٹ کی جاسکتی ہے۔بغیر شناختی کارڈ یا شناختی کارڈ رینیول کیلئے اپلائی کرنیوالے شہری نادرا ٹوکن پر ووٹ کاسٹ نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!