ہری پور میں ڈکیتیاں کرنے والے دو ڈاکو مقابلے میں ہلاک۔ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)پولیس مقابلہ۔ دو ڈکیت ہلاک۔ سر یکوٹ روڈ بسو میرا کے قریب پولیس اور ڈکیت گروہ کے درمیان مقابلہ۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجہ میں گزشتہ کئی دنوں سے ہری پور میں دہشت کی علامت بنے 2 ڈکیت جن میں گزشتہ دنوں تھانہ سرائے صالح کی حدود میں ڈکیتی کے دوران پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے ملزمان ادیب سکنہ مراد آباد اور اسکا ساتھی فوجی بگوڑا عتیق ولد فضل دار سکنہ بکہ جبی ہلاک ہو گئے۔ جبکہ ان کے دیگر ساتھی اندھیرا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کی نفری بھاگنے والے ڈکیتوں کی تلاش میں ہے۔ انشاء اللہ جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔پولیس مقابلے میں گولی لگنے سے چودھری محمود مرحوم آف موچی بازار ہریپور کا بہادر سپوت چودھری وقاص عرف وکی ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ھو گیا۔جس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے خطرناک ڈکیت گروہ کی گرفتاری کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔اور اس ضمن میں کچھ مشکوک افراد کی گرفتاری کی بھی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔جن کی پولیس نے کوئی با ضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!