کینٹ بورڈ افسران کی بھتہ خوری: نالوں پرتعمیرات کا نتیجہ۔بارش نے کینٹ کے علاقوں میں تباہی مچادی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ کینٹ بورڈ محکمہ ٹی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کی منتھلیاں مون سون کی پہلی بدترین بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھو دیا شہر بھر کی گلی گلی گھر گھر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا انتظامیہ غائب اہلیان ایبٹ آباد سراپا احتجاج،تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد شہر جو کہ سیاحت کے لحاظ سے اپنی اہمیت کا حامل ہے مگر بدقسمتی سے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ،محکمہ کینٹ بورڈ اور محکمہ ٹی ایم اے میں آنے والے افسران نے صرف اور صرف ایبٹ آباد شہر کو ہر انداز سے لوٹنا ہی اپنا فرض سمجھا یہ ہی وجہ ہے کہ ایبٹ آباد شہر میں انگریز دور میں بنائے جانے والے نکاسی آب کے لیے بنائے جانے والے نالوں پر ان محکمہ کینٹ بورڈ محکمہ ٹی ایم اے اور محکمہ ایریگیشن کے افسران کی ملی بھگت سے ان نالوں پر پختہ تجاوزات قائم کر کے بڑے بڑے پلازے بنا دیے گئے ہیں رہی سہی کثر ان نالوں پر ریڑھیاں اور تھڑے لگا کر نالوں کو بند کر دیا گیا ہے شہر میں موجود پہاڑوں پر بنائی جانے والی شمالاتوں پر بھر انتظامیہ کی ملی بھگت سے قبضہ مافیا نے قبضہ کر کر رکھا یہ ہی وجہ ہے کہ ایبٹ آباد شہر میں گزشتہ روز ہونے والی مون سون کی پہلی بارش نے نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے شہر بھر کا ہر علاقہ حویلیاں،شاہراہ ریشم کہیال،لنک روڈ،پی ایم اے روڈ، بلال ٹاون حسن ٹاوُن،شاہزمان کالونی منڈیاں،ایوب میڈیکل کمپلیکس سمیت دیگر علاقوں میں واقع رہائشی گھر،مساجد،سڑکیں،سرکاری و پرائیوٹ دفاتر تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

گھروں میں پانی داخل ہونے سے گھروں میں موجود گاڑیاں،قیمتی سامان،سمیت ضروریات زندگی کی تمام اشیاء تباہ ہونے سے لوگوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا لوگوں گھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں یہ ہی نہیں حویلیاں کے مقام سے ایبٹ آباد کو دیگر شہروں سے ملانے والا پل بھی بری طرح متاثر ہو گیا جسے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا کالومیرا کے مقام سے چند عرصہ قبل تعمیر ہونے والا پل توٹنے سے سیکڑوں دیہاتوں کو جانے والی رستے بھی بند ہو گئے اس حوالے سے اہلیان ایبٹ آباد نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ شب ہونے والے بارش نے ہماری زندگی کی جمع پونجھی تباہ ہو گئی ہے شہر کا ایسا کوئی گلی محلہ نہیں جہاں گھروں میں پانی نہ گیا ہو دسروی جانب ضلعی انتظامیہ ہو یا محکمہ کینٹ بورڈ محکمہ ٹی ایم اے ہو یا محکمہ واسا کسی بھی ادارے متعدد بار آگاہ کرنے کے باوجود کوئی بھی افسر یا عملہ ہماری مدد کے لیے نہیں آیا اور نہ ہی کوئی اتنظامی افسران کمشنر ہزارہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اے سی صاحبان کسی بھی متاثر علاقے میں آ کر ہماری دادرسی نہیں کی شہر میں سیلاب آنے کی سب سے بڑی وجہ نالوں پر تجاوزات ہے ہمارے وزیراعظیم عمران خان،وزیرعلی محمود خان اور اعلی عدلیہ سے مطالبہ ہے کہ خداراہ شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے ہماری جان چھوڑوائی جائے تاکہ ہم تکلیف سے بچ سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!