ناران میں صفائی مہم کا آغاز 2 لاکھ اشیائے خورد و نوش کے بیگر تقسیم۔

نگراں وزیر سیاحت و اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال کا 2 روزہ دورہ ناران و کاغان، سیاحوں سے ملاقات ڈرافٹنگ بھی کی۔
مسائل حل کر نیکی یقین دہانی دریائے کنہار میں 500 ٹراوٹ کے بچے چھوڑئے سیاحوں کیلئے 150 پنجز لگا کر افتتاح۔
ناران(وائس آف ہزارہ)نگراں صوبائی وزیر برائے اطلاعات اور سیاحت بیرسٹر فیروز جمال شاہ کا کا خیل نے 2 روزہ ناران کاغان کا سرکاری دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کلچر ٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت اور ڈائریکٹر جنرل کا خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ نگران صوبائی وزیر کو کا خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے بارے بریفنگ دی گئی۔ نگران صوبائی وزیر نے اپنے سرکاری دورے کے موقع پر رافٹنگ بھی کی اور سیاحوں سے بھی ملے، سیاحوں سے ان کے مسئلے دریافت کیسے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ نگران صوبائی وزیر نے ناران کے سرکاری دورے کے موقع پر ناران میں صفائی مہم کا بھی آغاز کیا اور وہاں پر 2 لاکھ اشیاء خوردونوش کے بیگز بھی سیاحوں اور ہوٹلوں میں تقسیم کئے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے دریائے کنہار میں 500 ٹراؤٹ کے بچے بھی پانی میں چھوڑے۔ ناران کے سرکاری دورے کے موقع پر نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال شاہ کا کا خیل نے 150 بیٹھنے کے بیجز لگا کر انکا افتتاح کیا۔

ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت جاری کی کہ پہلے سے موجود 8 پلک ٹوائلٹس جو موجود ہیں ان کے علاوہ مزید اٹھ پبلک ٹوائلٹس بنائی جائیں جس سے سیاح مستفید ہوسکیں، انہوں نے اس موقع پر 200 بر بھی لگائے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے 1122 کے افس کا بھی دورہ کیا اور ان کے کام کو سراہا۔ کا خان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے 20 ملازمین جو کہ خیموں میں رہ رہے تھے ان کی مستقل رہائش کا بندوبست کیا۔ نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کے لئے پانچ سال سے بند 18 ہٹس کو فعال بنا دیا گیا ہے اور اس سال مزید 40 ہٹس کو فعال کر دیا جائے گا۔ نگران صوبائی وزیر نے ناران کاغان کے مختلف جگہوں کا دورہ کیا اور وہاں پر سیاحوں سے لے اور کچھ ٹورزم اتھارٹی اور کا خان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت دی کہ ناران میں پارکس بنائے جائیں، گرین بیلٹس بنائی جائیں تا کہ عوام اس سے مستفید ہو سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کا خان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین جن کی تنخواہیں ساتھ سال سے کم تھی اور نہیں بڑھائی جا رہی تھی انہیں قومی کم از کم اجرت 32 ہزار کے برابر کر دی۔ بیرسٹر فیروز جمال نے ہوٹل ایسوسی ایشن کے وفد سے ان کے صدر سیٹ سمیع اللہ اور جنرل سیکرٹری ہارون یاسر کی سربراہی میں ملاقات کی اور انہیں سیاحوں کے ساتھ تعاون، ہوٹلوں اور اشیا خردونوش کی قیمتوں میں کمی کرنے کا بھی کہا۔ نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال شاہ کا کا خیل نے جیپ اسوسیشن کے وفد سے بھی ان کے صدر عباسی کی سربراہی میں ملاقات کی، ان کے مسئلے سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر نے جیپ ایسوسیشن کے لیے ایک جیپ اڈے کا بھی افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!