ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سٹاف نے اپنے ہی ملازم کو غلط کو لیبارٹری رپورٹ دے دی۔

کم ایچ بی کی رپورٹ ملنے پر مریض کو پریشانی کے ساتھ ساتھ رات بھر نیند بھی نہ آسکی پرائیویٹ ٹیسٹ کرانے پر معاملہ کلیئر نکلا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کے لیبارٹری سٹاف نے اپنے ہی سٹاف ممبر کو بھی غلط ٹیسٹ رپورٹ دیکر چکرا دیا بلڈ سی بی سی کی رپورٹ میں نو جوان سٹاف ممبر کی ایچ بی آٹھ بتائی جس کے بعد مریض کو مختلف قسم کے نئے ٹیسٹ لکھ کر دے دیئے گئے کم ایچ بی کی رپورٹ ملنے پر مریض کو پریشانی کے ساتھ ساتھ رات کو نیند تک نہ آسکی اگلے دن ڈاکٹر نے رپورٹ پر شک گزرنے پر ٹیسٹ باہر پرائیویٹ لیبارٹری سے کروانے کی تجویز دی باہر لیبارٹری سے ٹمیٹ کروانے کے بعد ایچ بی رپورٹ بارہ اعشاریہ تین آگئی ہسپتال کی لیبارٹری کے ٹمیٹ مشکوک ہو گئے ہیں شہریوں نے اس حوالے سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کے ملازم سردار قیصر کو تین دن پہلے پیشاب کے انفیکشن کی تکلیف کے باعث میڈیکل وارڈ میں داخل کیا گیا جہاں پر اُس کا علاج کیا جارہا ہے وراڈ سے اُس کا بلڈی بی سی اندرہی ہسپتال کی لیبارٹری سے کروایا گیا جس کی پوری رپورٹ صحیح نہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی ایچ بی آٹھ اعشاریہ چار ظاہر کی گئی کم ایچ بی رپورٹ آنے کے بعد مریض اور اُس کے لواحقین پریشانی اور غم سے نڈھال ہو گئے اور اُسے مزید ٹیسٹ تجویز کر دیئے گئے مریض کو ٹیسٹ رپورٹ کے بعد پریشانی کی وجہ سے رات کو نیند تک نہ آسکی بدھ کے روز میڈیکل وارڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید سرور نے رپورٹ پر شک گزرنے پر بلڈ سی بی سی باہر لیبارٹری سے بھی کروانے کا مشورہ دیا باہر لیبارٹری سے ٹیسٹ کروانے کے بعد اُس کی رپورٹ بالکل ٹھیک تھی جس میں ایچ بی بارہ اعشاریہ تین تھی رپورٹ آنے کے بعد ڈاکٹر بھی پریشان ہو گئے مریض اور اس کے لواحقین نے لیبارٹری کے انچارج کو رپورٹیں چیک کروائیں اور اس حوالے سے اُن سے احتجاج بھی کیا اور متعلقہ حکام سے کاروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے تا کہ آئندہ اس طرح غلط ٹیسٹ رپورٹیں دیگر کسی کومزید تکلیف یا اذیت نہ دی جاسکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!