ایبٹ آباد کینٹ کے ممبران خواب غفلت کا شکار۔حویلیاں کینٹ کے ممبران نے ٹیکسوں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد کینٹ کے ممبران خواب غفلت کا شکار۔حویلیاں کینٹ کے ممبران نے ٹیکسوں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ کنٹونمنٹ کے نئے ٹیکسوں کے خلاف چیئرمین حویلیاں کینٹ بورڈ باسط خان جدون اور ممبر سردار سید اکثر عمائدین کی بنائی گئی کمیٹی ممبران نے ہائیکورٹ ایبٹ آباد میں پٹیشن دائر کردی گئی۔ کمیٹی ممبران حنیف خان جدون نعیم خان جدون ظہیر عباسی بابر خان جدون ماسٹر ظہور احمد سید عابد شاہ نے ایبٹ آباد ہائیکورٹ میں کینٹ بورڈ کے بھڑتے ہوئے ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف پٹیشن دائر کردی کینٹ بورڈ حویلیاں کے عماہدین اور عوامی حلقوں نے کہا کینٹ بورڈ کی جانب سے شہریوں کو سہولیات نام کی کوئی چیز میسر نہیں اور ٹیکس لاکھوں روپے کے بھیج رہے ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں کینٹ کی حدود سے باہر نکالا جائے اس کینٹ سے وی۔سی۔ یو۔سی کے اندر اندر بہتر سہولیات مل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!