والزکمپنی کی طرزپر ایبٹ آباد میں غیرمعیاری اورجعلی آئسکریم کی فروخت عروج پر پہنچ گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) والزکمپنی کی طرزپر ایبٹ آباد میں غیرمعیاری اورجعلی آئسکریم کی فروخت عروج پر پہنچ گئی۔ ڈی ایف سی ایبٹ آباد نے بھتوں کے عوض مافیا کو کھلی چھٹی دے دی۔ اس ضمن میں ایبٹ آباد کے شہریوں نے صحافیوں کو بتایاکہ ملٹی نیشنل کمپنی والز کی جانب سے موٹرسائیکلوں اور ہتھ ریڑھیوں پر سائرن لگا کر پورے ملک میں آئس کریم فروخت کی جاتی ہے۔ اس چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پنجاب سے تعلق رکھنے والے نوسرباز گروہ نے ایبٹ آباد کے گلی کوچوں میں والز کمپنی کی طرز پر موٹرسائیکلوں پر سرخ رنگ کے ڈبے رکھ کر انتہائی غیرمعیاری اور مضر صحت آئیس کریم فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ اس مضرصحت آئسکریم کو کھانے والے بچے ہسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں۔ جبکہ بچوں میں نمونیا، فلو، نزلہ اور زکام تیزی سے پھیل رہاہے۔ جبکہ دوسری جانب ا س گروہ نے ایبٹ آباد میں جعلی مکھن کی فروخت بھی شروع کررکھی ہے۔ چار سو روپے کلو میں فروخت کیا جانیوالا بدبودار اور مضرصحت مکھن کے ذریعے سادہ لوح لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے۔ جبکہ دوسری جانب ذرائع نے انکشاف کیا کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ایبٹ آباد شاد محمد خان اور ان کی ٹیم نے مکروہ دھندہ کرنیوالے گروہ کیساتھ مک مکا کررکھاہے۔ اور ان لوگوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ اور نہ ہی ان کی کوالٹی چیک کی جارہی ہے۔ شہریوں نے کمشنر ہزارہ اور پولیس حکام سے غیرمعیاری آئسکریم اور مکھن فروخت کرنیوالے گروہ کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!