ایبٹ آبادمیرپور کا رہائشی نوجوان خانپور ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق۔

مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت کئی گھنٹوں بعد نو جوان کی نعش پانی سے نکالی عاقب بغیر لائف جیکٹ پہنے بوٹ لیکر گہرے پانی میں گیا تھا اور ڈوب گیا۔
خانپور(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد کا رہائشی نوجوان کے تحت کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد نوجوان کی خانپور ڈیم کلف ڈائیونگ پوائنٹ پر گہرے پانی نقش پانی سے نکالی نعش ورثا کے حوالے۔ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کا رہائشی نوجوان عاقب جاوید ولد محمد جاوید عمر 25/ 26 سال سکنہ کشمیر، حال ایبٹ آباد گذشتہ روز خانپور ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ نو جوان بغیر لائف جیکٹ پہنے بوٹ لیکر گہرے پانی میں گیا تھا جہاں نوجوان پانی میں گرا اور گہرے میں پانی میں ڈوب گیا نوجوان کی ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری خانپور ڈیم پہنچ گئی۔تاہم کی گھنٹوں کی تلاش کے بعد مقامی غوطہ خور نوجوانوں نے پانی میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نکال لی بعد ازاں ضروری کاروائی کے بعد بغیر پوسٹ مارٹم تو جو ان کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!