مشہورمنشیات فروش خان افسر ہیروئن سمیت گرفتار کرلیاگیا۔

تناول(وائس آف ہزارہ)تھانہ شیروان پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری پنڈکرگوخان میں ایک اور کاروائی کے نتیجے میں ہیروئن فروش کوگرفتارکرکے تھانہ شیروان میں مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شیروان عبدالغفور قریشی کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری اسی سلسلہ میں پنڈکرگوخان خان میں کاروائی کے دوران ہیروئن فروش خان افسر ولد اکبر کو 235 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کرکے تھانہ شیروان میں امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو پابند سلاسل کردیا یاد رہے کے چند دن قبل بھی منشیات فروش کو بھاری کھیپ کیساتھ گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا تھا ایس ایچ او شیروان کے مطابق افسران بالا کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی اہلیان علاقہ نے منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کاروائیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!