ایبٹ آباد کی خواتین وکلاء کا ماڈرن ایج سیپلنگز کیمپس کا دورہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) شبنم نواز ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ آج کے نوجوانوں کے مسائل کو سمجھے بغیر موثر تعلیم نہیں دی جا سکتی۔ حکومت کو چاہئے کہ بچوں کی ذہنی نشوو نما کے لئے اعلیٰ تربیت یافتہ ماہرینِ نفسیات کو تعلیمی اداروں کا حصہ بنایاجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈرن ایج سپیلنگز کیمپس کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ خواتین وکلاء کا ایک وفد بھی تھا۔ انہوں نے ماڈرن ایج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جدید خطوط پر تعلیم دیتے ہوئے یہ ادارہ ملک ور قم کے نونہالوں کو آنے والے دور کے چیلنجز کے لئے تیار کرے گا۔ خواتین وکلاء نے ماڈرن ایج میں بچوں کی تعلیم اور تربیت کے لئے موجود نظام کو بہت اچھی طرح ملاحظہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ ماڈرن ایج کی پرنسپل سمیرا واحد نے خواتین وکلاء کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ انکی تجاویز پر عملدر آمد کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!