ڈی ایف سی شاد محمد نے ضلع ایبٹ آباد میں سستی چینی کی فراہمی کیلئے28 سیل پوائنٹ قائم کردیئے۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ) صوبائی حکومت کی ہدایات پر ضلع ایبٹ آباد میں سستی چینی کی فراہمی کیلئے28 سیل پوائنٹ قائم کردیئے گئے ہیں جہاں سے غریب عوام چینی فی کلو90روپے کی باآسانی خرید سکیں گے اس ضمن میں ایبٹ آباد میں 13سیل پوائنٹ جبکہ حویلیاں میں 4 لورہ میں 2 گلیات میں 3،تاجوال میں 3اور بوئی دلولہ میں بھی 3پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں ضلع ایبٹ آباد میں مجموعی طورپر7520 بیگ روزانہ کی بنیاد پر فراہم کیے جائیں گے۔

غلہ گودام حویلیاں میں ڈی ایف سی شاد محمد خان،اے ڈی سی ریلیف شہاب خان نے صدر ایوان تجارت حویلیاں خورشید اعظم خان صدر کریانہ مرچنٹ یونین حویلیاں سردار ناصر محمود کی موجودگی میں 90روپے فی کلو چینی کی فراہمی کی تقریب کا افتتاح کیاگیا خورشید اعظم خان اور سردار ناصر محمو د نے مطالبہ کیاگیا مزید دکانداروں کو بھی سستی چینی فراہمی سیل پوائنٹس میں ڈالاجائے اس موقع پر فوڈ انسپکٹر سید زعفران شاہ اور اسسٹنٹ فوڈ اکنٹرولر اشفاق خان بھی موجود تھے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ فوڈ کے ذمہ داران نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں چینی کی سستے داموں فراہمی کیلئے سیل پوائنٹ قائم ہیں تحصیل حویلیاں میں چار سیل پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں جہاں سے عوام90 روپے فی کلو کے حساب سے چینی خرید سکیں گے انہوں نے بتایا کہ فی پوائنٹ پر روزانہ کی بنیاد پر 25توڑے چینی فراہم کی جائے گی تاکہ زیادہ تر لوگ حکومتی ریلیف سے مستفید ہوسکیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!