مسلم آباد میں حکومتی ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنیوالے پانچ ہوٹلوں کو سیل کردیاگیا۔

ایبٹ آباد: مسلم آباد میں حکومتی ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنیوالے پانچ ہوٹلوں کو سیل کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم آباد میں شنواری ذائقہ، مومن ہوٹل میں حکومتی ایس اوپیز کے برعکس لوگوں کو کھانا کھلایا جا رہاتھا۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر تھری چوہدری امین الحسن نے شاہراہ ریشم کے کنارے تمام فوڈ پوائنٹس کا دورہ کیا۔ حکومتی احکامات کے برعکس خلاف ورزی کرنے والے پانچ ہوٹلوں کو سیل کردیاکیا گیا اور قانون کے مطابق مزید کارروائی کے لیے نوٹس بھی جاری کردیئے گئے۔ چوہدری امین الحسن کے مطابق تمام ہوٹلوں کو صرف پارسل اور ہوم ڈیلیوری کی سہولت اجازت ہے جبکہ ڈائننگ کی خلاف ورزی پر کاروائیاں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!