اور لوڈ ٹرکوں نے چھ ماہ قبل بلیک ٹاپ ہونے والے کھنڈہ کھوہ روڈ کا ستیاناس کردیا۔

تناول(وائس آف ہزارہ)کھنڈہ کھوہ روڈ پر اور لوڈ ٹرکوں نے چھ ماہ قبل بلیک ٹاپ ہونے والے کھنڈہ کھوہ روڈ کا ستیاناس کردیا روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا مائنگ ایریا زمین کھوکھلی ہونے کی وجہ سے روڈ خراب ہوا قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ غفلت کس کی جب تک روڈ پر سریابچھا کر روڈ کو پکا نہیں کیا جاتا روڈ اسی طرح بیٹھتا رہے گا ناقص حکمت عملی کی وجہ سے سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کون کرے گا 2013 کا جنرل الیکشن اور بعدازاں بلدیاتی الیکشن بھی اسی روڈ کے نام پڑا لڑا گیا 2018 کے الیکشن میں کامیابی بھی اسی روڈ کے بہترین ثمرات ہیں لیکن روڈ کی ابھی افتتاحی تقریب کا انعقاد بھی نہیں ہوا اور روڈ کا ستیاناس ہوگیا ہر گزرتے دن کے ساتھ کھنڈہ کھوہ روڈ خطرناک شکل اختیار کرتا جارہا ھے روڈ کی سائیڈوں پر شولڈر اور پشتے بھی تعمیر نہیں ہوسکے جس وجہ سے روڈ کی چوڑائی بھی بہت کم ھے جس سے آئے روذ حادثات بھی رونما ہوتے ہیں روڈ پر ہیوئی ٹریفک ہوتی ہے سوپ سٹون سے لدے ٹرک ہر وقت رواں دواں ہوتے ہیں جس میں 22 سے 24 ٹن وزن لوڈ ہوتا ھے روڈ کی صورتحال خطرناک شکل اختیار کرچکی ھے کسی بھی وقت کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ھے ٹرک یونین کے صدر صابر خان تنولی نے حکام بالا ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محکمہ معدنیات منتخب نمائندوں چیف سیکرٹری اور وزیر اعلی سے مطالبہ کیا ھے کہ کھنڈہ کھوہ روڈ کی حالت زار کا نوٹس لیں اور کھنڈہ کھوہ روڈ کی غیر معیاری بلیک ٹاپ کا نوٹس لیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!