ایوب ٹیچنگ ہسپتال کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے والے ممالک کی ہسپتالوں میں شامل کر لیا گیا۔

ایبٹ آباد: ایوب ٹیچنگ ہسپتال کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے والے ممالک کی ہسپتالوں میں شامل کر لیا گیا۔ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کی سربراہی میں 20 رکنی ٹیم مریضوں پر تجربات کرنے کے لیے اہل قرار۔ امریکی قومی ادارہ صحت کی لائبریری برائے ادویات نے پاکستانی ادارے اور ماہرین کی ٹیم کی قابلیت اور سہولیات کا اعتراف کرتے ہوئے دوا کا تجربہ کرنے کی اجازت دی ہے۔ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے سربراہ پرفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے وائس آف ہزارہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پچیس پچیس مریضوں کے تین گروپ بنائے جائیں گے۔ایک گروپ کو2 ادویات ازتھرومائسین اور کلورو کوائن دی جائیں گی۔دوسرے گروپ کے مریضوں کے علاج کے لیے ایک دوا کلوروکوائن کا تجربہ کیا جائے گا۔تیسرے گروپ میں شامل پچیس مریضوں کو ازتھرومائسین اور کلورو کوائن دینے کی بجائے دنیا میں رائج روائتی طریقہ علاج اختیار کیا جائے گا۔پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کے مطابق اس تجرباتی علاج میں مریضوں کا چناؤ ان کی صحت، عمر اور کرونا کے مرض سے متاثر ہونے کی شدت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ دل کے عارضہ یا ایسے ہی کسی دوسرے بڑے مرض کے شکار شخص کو ٹرائل کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کے مطابق تینوں گروپ سے حاصل کردہ نتائج امریکی ادارہ برائے قومی صحت کو بھجوائے جائیں گے۔ فیڈرل ڈرگ ایجنسی کی منظوری کے بعد کرونا وائرس کے علاج کی دوا دنیا کو میسر آنے کی امید کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!