ملنگی الیون بدیال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ ملنگی الیون بدیال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نلہ الیون کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی ٹورنامنٹ میں لوئر تناول سے لگ بھگ بیس ٹیموں نے شرکت کی کمیٹی نے بہترین ٹورنامنٹ کا انعقاد کروا کے خوب داد سمیٹی مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم اور عمدہ کاکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیئے کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے ہسپتال ویران ہوتے ہیں اور صحت مند معاشرہ پروان چڑھتا ہے عادل الرحمن جدون اور اشتیاق خان کا تقریب سے خطاب۔

یونین کونسل کوٹھیالہ کے گاؤں نلہ ٹوڈو میرا میں ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ملنگی الیون بدیال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نلہ الیون کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی ٹورنامنٹ میں لوئر تناول سے لگ بھگ بیس ٹیموں نے شرکت کی کمیٹی نے بہترین ٹورنامنٹ کا انعقاد کروا کے خوب داد سمیٹی مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم اور عمدہ کاکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے تقریب کے مہمان خصوصی عادل الرحمن صدر تحصیل لوئر تناول اوراشتیاق خان نے اختتامی تقریب سے خطاب میں کہا کہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے صحت مند معاشرہ پروان چڑھتا ہے نوجوان منفی سرگرمیوں سے دور رہتے ہیں آج کے دور میں جہاں کھیلوں کی سرگرمیاں نہیں ہیں وہاں کی نوجوان نسل منفی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ نشے کی لت میں بھی مبتلا ہوجاتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کا ویژن ہے کہ نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے میدان تعمیر کئے جائیں۔

جس پر عملدرامد بھی کیا جارہاہے مہمان خصوصی اشتیاق خان اور دیگر نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو ایک اچھا ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر صدیق خان اور ساجد خان کو خراج تحسین پیش کیا میزبانی کے فرائض سابق وی سی ناظم چنگیز خان تنولی مشتاق خان تنولی اور دیگر نے سر انجام دیئے سابق تحصیل ممبر حاجی نعیم خان لودھی اور حاجی علی حیدر خان نجی مصروفیات کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!