قلندرخان لودھی نے تاریخ میں پہلی مرتبہ جولائی میں تمام فلورملوں کو گندم جاری کردی۔ آٹے کا نرخ 860مقرر۔

ایبٹ آباد:آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر صوبائی حکومت کا بڑا اقدام صوبہ بھر کی فلور ملز کو رعایتی نرخوں پر گندم کا کوٹہ فوری طور پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر خان لودھی نے آٹا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار جولائی میں خیبر پختون خواہ کے تمام اضلاع کو فوری طور پر فلور ملز کو گندم جاری کرنے اور سرکاری آٹا کا ریٹ 860 روپے فی 20 کلو مقرر کرنے کی منظوری دے دی جس پر سیکریٹری خوراک فلائٹ لیفٹینٹ خوشحال خان اور ڈائریکٹر فوڈ محمد زبیر نے فوری طور گندم ریلیز کرنے کا حکم جاری کر دیا اور فوری طور پر سرکاری سستا آٹا 860 روپے فی 20 کلو کی عام مارکیٹ میں یقینی دستیابی کے لئے ہدایات جاری کر دی،

یاد رہے اس سے پہلے تاریخ میں کبھی بھی گندم کی فصل کے موسم میں آٹا اتنا مہنگا نہیں ہوا اور فلور ملز کو سرکاری گندم اکتوبر نومبر میں ضرورت پڑنے پر آٹا کے ریٹ کنٹرول کرنے کے لئے جاری کی جاتی تھی مگر اس دفعہ وقت سے پہلے گندم جاری کرنا پڑی تا کہ آٹا کے ریٹ کو کنٹرول کیا جا سکے صوبائی حکومت اور وزیر خوراک الحاج قلندر خان لودھی کی واضح ہدایات ہے عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ شاد محمد اور اسیسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن ر اورنگزیب حیدر کی سربراہی میں آٹا تقسیم کا طریقہ کار طے کیا گیا اور فلور ملز کو آج بروز اتوار گندم جاری کی گئی بعدازاں ایڈشنل اسیسٹنٹ کمیشنر اا سندس ارشاد اور اسیسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے مختلف مقرر کردہ آٹا شاپس کا چیک کیا اور آٹا تقسیم کی نگرانی کی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!