عثمان آباد میں نجی سکول کے سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ ملزم فرار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)عثمان آباد میں نجی سکول کے سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ ملزم فرار۔ دو افراد پر دعویداری۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ اکرم شاہ ولد فضل شاہ سکنہ عثمان آباداپنے علاقے کے ایک نجی سکول کے باہر موٹرسائیکل کو ریس دے کر تیز رفتاری سے گزارتاتھا۔ جس پر سکول کے چوکیدار ساجد ولد یونس سکنہ کیہال کیساتھ اس کی توں تکرار ہوگئی۔ ساجد نے طیش میں آکر پستول نکال لیا اور اندھا دھند فائرنگ کرکے اکرم شاہ کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ میرپو رکے ایس ایچ او طاہر سلیم بمع نفری موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔ تھانہ میرپور میں ورثاء کی دعویداری پر ساجد اور زاہد نامی افراد پر دعویداری کردی گئی ہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!