ایم این اے علی خان جدون اور سپیکر مشتاق غنی نے واپڈا ملازمین کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین ایبٹ آباد کے رہنماؤں اور کارکنان کی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی اور ایم این اے علی خان جدون سے خصوصی ملاقاتیں،ملاقاتوں میں ہزارہ ڈویژن میں واپڈا ملازمین کو درپیش مسائل کی نشاندھی کی گئی جنھیں حل کرنے کے لئے مشتاق احمد غنی اور علی خان جدون نے بھرپور یقین دہانی کروائی،اس موقع پر واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے رہنما جمیل تنولی نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے،واپڈا کی ایسی خطرناک اور افسوسناک صورتحال بن چکی ہے کہ دسمبر تک واپڈا کی تاریں جوڑنے کے لئے سٹاف نہیں ہو گا۔

ہزارہ کے ساڑھے چار لاکھ صارفین بجلی کے بل تقسیم کرنے کے لئے سولہ بندے ہیں۔ساڑھے چار لاکھ کنزیومر کے لئے تین ہزار سٹاف میں سے صرف سات سو سٹاف رہ چکا ہے،نئی بھرتیاں نہیں کی جا رہی ہیں وسائل اور سٹاف کی کمی کی وجہ سے ہمارے لائن مین روزانہ شہید ہو رہے ہیں ہم اپنا خون دے کر بجلی چلا رہے ہیں۔جمیل تنولی کی جانب سے درپیش مسائل کی نشاندھی پر سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنیاور ایم این اے علی خان جدون نے کہا کہ ہم مسئلے کو اسمبلی میں اٹھائیں گے اور جلد ایم این ایز اور ایم پی یز پر مشتمل اجلاس بلا کر اہم فیصلے کئے جائیں گے اور اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد و علی خان جدون نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!