بیڑ میں راہزنی کی وارداتیں کرنے والے چار ڈکیت گرفتار۔

ہریپور(وائس آف ہزارہ)تھانہ بیڑ کی حدود نوجوان کو زدوکوب کرکے رقم چھیننے والے ملزمان گرفتار۔مجموعی طور پر واردات میں استعمال ہونے والے 3 عدد موٹر سائیکل برآمد۔تھانہ بیڑ کی حدود مراد پور میں نوجوان کو روک کر لاتوں مکوں سے زدوکوب کرکے رقم چھیننے کا واقع رونما ہوا۔ جس پر مدعی وقاص کی رپورٹ پر نامعلوم 4 اشخاص اسم و مسکن نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ واقع از خود نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے ڈی ایس پی سرکل صدر ابرار خان، ایس ایچ او تھانہ بیڑ رازق خان اور دیگر تفتیشی سٹاف کو مقدمہ میں نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ایس ایچ او تھانہ بیڑ رازق خان نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر کی نگرانی میں مقدمہ میں تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اور اپنے ذرائع سے معلومات پر 4 ملزمان تصور پرویز ولد محمد پرویز سکنہ بیڑ، حسن انور ولد انور خان اور طالب رحمان ولد جمشید خان، عبداللہ ولد محمد اعجاز ساکنان سوہا کو ٹریس کرکے گرفتار کرتے ہوئے ملزمان واردات میں استعمال ہونے والے 3 عدد موٹر سائیکل بھی قبضہ میں کرلئے گئے۔ مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!