سکول کے کمسن بچوں کی ٹرک کے پیچھے لٹک کرسفر کرنے کی ویڈیو کا ڈی پی او سجاد خان کا نوٹس۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) شیروان روڈ سکول کے بچوں کی ٹرک کے پیچھے لٹکنے کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر ڈی پی او ایبٹ آباد ایس ایس پی سجاد خان کاسخت نوٹس ڈی ایس پی سرکل کینٹ اور ایس ایچ او شیروان کو غفلت کے مرتکب ٹرانسپوٹرز سکول شفٹ والی گاڑیوں اور سکول مالکان کے خلاف سخت کاروائی کا حکم جاری کردیا۔اسی سلسلے میں ڈی ایس پی کینٹ راجہ محبوب کی زیر نگرانی ایس ایچ او شیروان سعید خان نے لوئر تناول ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا اور اخلاقی اور رضاکارانہ طور پر گاڑیوں سے پریشر ہارن اتارنے سکول کے بچوں کو لوڈنگ گاڑیوں میں سوار کرنے اور کم عمروں ڈرائیورں کے گاڑی چلانے پر پابندی سے متعلق ٹرک یونین کو نوٹس جاری کیا اس موقع پر ایس ایچ او شیروان سعید خان نے ٹرک یونین کو کی کابینہ کو ہدایت کی کہ افسران بالا کے حکم مطابق گاڑیوں سے پریشر ہارن ہیوی ساؤنڈ سسٹم کو فی الفور ختم کریں اور لوڈنگ ٹرکوں میں سکول کے بچوں کو سوار کرنے پر بھی پابندی عائد کم عمر اور بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ پر بھی پابندی عائد کی جائے۔ٹرک یونین اگلے تین روز تک طے شدہ شرائط پر عمل کرکے رضاکارانہ طور پر سارے معاملات کو درست کرے خلاف ورزی کی صورت میں قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا اور نوٹس عملدرامد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔میٹنگ میں ایس ایچ او شیروان سعید خان یونین کے صدر صابر خان تنولی جنرل سیکرٹری محمد صابر اور کابینہ نے شرکت کی اگلے مرحلے میں ایس ایس ایچ او شیروان سعید خان سکولوں کی انتظامیہ اور سکول شفٹ والی گاڑیوں کے مالکان سے میٹنگ کرکے ضلعی پولیس سربراہ کا پیغام پہنچائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!