آٹھ سالہ عدنان کو مبینہ جنسی زیادتی کے بعدپتھرمار کرقتل کردیاگیا۔ پچیس سالہ ملزم طاہرگرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)آٹھ سالہ عدنان کو مبینہ جنسی زیادتی کے بعدپتھرمار کرقتل کردیاگیا۔ پچیس سالہ ملزم طاہرگرفتار۔اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ آٹھ سالہ عدنان ولد نام عبدالغفار گاؤں ماڑی کے محلہ پاٹیاں کا رہائشی ہے۔منگل کے روز پچیس سالہ طاہر ولد شفیق آٹھ سالہ عدنان کو بھلاپھسلا کر ماڑی کے جنگل میں لے گیا۔ جہاں مبینہ زیادتی کے بعد درندہ صفت طاہر نے عدنان کے سر پتھر مار کر اسے انتہائی بیدردی سے قتل کردیا اور خون میں لت پت اس کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے جب بچے کی لاش دیکھی تو پولیس کو اطلاع دی۔ جس پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور عدنان کی لاش کے قریب ایک بارہ کلو سے زائد وزنی پتھر موجود تھے۔ پولیس نے بچے کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ٹائپ ہسپتال حویلیاں منتقل کردیا۔

ڈی پی او ایبٹ آباد بابر ظہور آفریدی نے معصوم بچے کے قتل کا سخت نوٹس لیا اور قاتل کی فوری گرفتاری کاحکم جاری کیا۔ جس پر حساس اداروں اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم طاہر ولد شفیق سکنہ گاؤں ماڑی کو گرفتار کرلیا۔ جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران بچے کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ مقتول عدنان کا تعلق انتہائی غریب گھرانے کیساتھ ہے۔ اور اس کا والد عبدالغفار کراچی میں محنت مزدوری کرتا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!