ایوب ٹیچنگ ہسپتال: ایمرجنسی میں ادویات کی سہولت ختم۔ دن بارہ بجے کے بعد ایمرجنسی پرچی نہ دینے کا فیصلہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تحریک انصاف کا صحت انصاف کا نعرہ ہوائی فائر ثابت ہوگیا۔ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا۔مریضوں کے لیئے ایمرجنسی وارڈ میں سہولیات ختم کرلی۔بارہ کے بعد مریضوں کو ایمرجنسی سلپ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان ایوب ٹیچنگ ہسپتال اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان نے اپنے اے ٹی ایچ اپ ڈیٹ والے گروپ میں صحافیوں کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی صرف ان مریضوں کے لیئے ہے جس کو فوری طور پر کسی طبی امداد کی ضرورت ہو جیسے کوئی ٹریفک حادثہ یا کسی بھی وجہ سے زخمی ہوا ہو۔ہارٹ اٹیک کے مریض شدید سانس کی تکلیف یا چھاتی میں درد یا بے ہوش مریض وغیرہ کو ایمرجنسی میں لیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق دیگر مریض او پی ڈی سے معائنہ کروائیں اور زیادہ سیرلیس مریضوں کو ایمرجنسی کا وقت ضائع نہ کریں۔ترجمان کے مطابق او پی ڈی صبح آٹھ بجے سے دن بارہ بجے تک ہے اس کے بعد او پی ڈی کی سلپ بھی نہیں دی جائے گی۔زرائع کے مطابق بارہ کے بعد سر درد پیٹ درد یا جسم کے کسی حصے میں درد ہونے والے مریض کو ایمرجنسی میں نہیں لیا جائے گا۔شہریوں نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے اس فیصلے کو مسترد کردیا ہے اور صوبائی حکومت اور عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!