بگنوترپولیس نے غریب طبقہ کے لوگوں کو گاڑیوں کی چیکنگ کے نام پر لوٹنا شروع کردیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)تھانہ بگنوتر پولیس نے سیاحوں کو لوٹنا شروع کردیا۔وی آئی پی گاڑیاں کو چھوٹ جبکہ غریب طبقہ شہریوں کی گاڑیوں کو روک کر چیکنگ کے نام پر دیہاڑی لگانا شروع کردی۔ڈی پی او ایبٹ آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ ایبٹ آباد کا سیاحتی مقام اپنی خوبصورتی کی مثال آپ ہے اس طرح ایک سیاحتی مقام ہرنو بھی ہے جہاں ہر ہفتہ وار چھٹی پر سیاح بڑی تعداد میں سیر و تفریح کے لیئے جہاں آتے ہیں ایک طرف سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے تو وہی پر تھانہ بگنوتر کے پولیس اہلکار ایس ایچ او کی زیر سرپرستی سیاحوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے جگہ جگہ ناکے لگا کر سیاحوں کی گاڑیوں کو روک کر ان سے پیسے وصول کیئے جانے لگے جبکہ وی آئی پیز گاڑیوں کی تلاشی تک نہیں کی جاتی جس پر سیاحوں نے گزشتہ روز میڈیا کو بتایا ہے کہ ایک طرف ڈی آئی جی ہزارہ نے سیاحوں کو فروخت کے بڑے بڑے دعوے کیئے ہیں جبکہ دوسری جانب بگنوتر پولیس سیاحوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے جس پر سیاحوں نے ڈی آئی جی ہزارہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!