چھولے فروش تک پراپرٹی ڈیلر بن گئے۔:غیر رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ۔

افغان مہاجرین کو پورے صوبے میں گھر اور جائیداد خرید کر دینے میں بڑا کردار غیر رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلروں کا نکل آیا۔
منہ مانگی کمیشن ملنے کی وجہ سے سے چھولے فروش تک پراپرٹی ڈیلر بن گئے۔سکیورٹی ادارے ڈیلروں کے خلاف متحرک۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) دہشت گردی کی روک تھام اور افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن سے قبل غیر رجسٹر ڈ پراپرٹی ڈیلرز کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر رجسٹر ڈ پراپرٹی ڈیلرز مشتبہ افراد، غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین، مشکوک افراد کو اپنے کمیشن کے لئے قانونی تقاضے مکمل کئے بغیر گھر دے رہے ہیں۔ کرایہ داری ایکٹ پر عمل درآمد ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھرمیں 95 فیصد نہیں ہو رہا ہے جس کے باعث ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھر میں غیر متعلقہ افراد کو رہائش اختیار کرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے سے قبل پراپرٹی ڈیلرز کے خلاف بھی کاروائی شروع کی جارہی ہے۔ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھرمیں کباب فروش، دودھ فروش، ٹیلر، جنرل سٹورز کے مالکان بھی پراپرٹی ڈیلرز بن چکے ہیں اور موبائل پر اپرٹی ڈیلرز کے کاروبار کر رہے ہیں۔ایبٹ آباد میں رجسٹر ڈ پراپرٹی ڈیلرز کی تعداد چند تک محدود ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر رجسٹر ڈ پراپرٹی ڈیلرز کے خلاف آپریشن ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے سے شروع کیا جارہا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!