ایبٹ آباد کے پاسپوٹ میں جانیوالے لوگ خوار ہونے لگے۔

شہر سے دور دراز علاقے میں قائم پاسپورٹ آفس میں لوگوں کو کوئی سہولت میسر نہیں بھاری فیسیں لینے والوں کے پاس جنریٹر بھی نہیں۔
سرکاری دفاتر کے اوقات کار پانچ بجے ہونے کے باوجود لوگوں کو کہ اسیس کیلئے اگلے دن پھر بلا لیا جاتا ہے، حکام توجہ دیں: عوام۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پاسپورٹ آفس ایبٹ آباد میں پاسپورٹ بنانے کیلئے جانیوالوں کو ذلیل و خوار کیا جانے لگا پاسپورٹ آفس کا دفتر شہر سے کئی کلو میٹر دور بنانے کے بعد بھاری فیسیں لینے کے باوجود بجلی جانے پر جنریٹر تک کی سہولت میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے پاسپورٹ بنانے کیلئے جانیوالوں کو بجلی بند ہونے کی صورت میں انتظار کرنا پڑتا ہے اور ایک بجے تک بجلی نہ آنے پر پاسپورٹ بنانے کیلئے جانے والوں کو اگلے دن کا آنے کا کہ کر واپس بھیج دیا جاتا ہے پاسپورٹ آفس ایبٹ آباد نے اخپل بادشاہی بنالی ہے سرکاری دفاتر کے اوقات کا ر پانچ بجے تک ہونے کے باوجود پاسپورٹ آفس میں ایک بجے کے بعد پاسپورٹ کا پر اس نہیں کیا جا تا پاسپورٹ آفس کو شہر سے کئی کلو میٹر دور نواں شہر ٹاؤن شپ میں منتقل کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو آنے جانے میں پہلے ہی بہت مشکلات کا سامنا ہے پاسپورٹ بنانے کیلئے بھاری فیسیں لینے کے باوجود پاسپورٹ کے دفتر میں بجلی جانے کی صورت میں جزیٹر تک کی سہولت میسر نہیں ہے بجلی بند ہونے کی صورت میں پاسپورٹ بنانے کیلئے جانے والوں کو انتظار کروایا جاتا ہے اور ایک بجے تمام لوگوں کو اگلے دن آنے کا کہہ کرواپس بھیج دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!