چوری، ڈکیتی، اغواء اور زنا جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب مفرور ملزم سیّدشیراز شاہ کو گرفتار کرلیاگیا۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) پولیس نے چوری، ڈکیتی، اغواء اور زنا جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب مفرور ملزم سیّدشیراز شاہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ملزم نے سال 2019 میں ضلع بٹگرام سے گاڑی بکنگ کرکے تھانہ بٹل کی حدود میں ڈرائیور سے پچاس ہزار چھین لئے تھے۔جس پر تھانہ بٹل میں مقدمہ درج کیا گیا۔اسی طرح سال 2020 میں ملزم کے خلاف تھانہ بٹل میں اغواء اور زناء کا مقدمہ درج ہوا۔ملزم پنجاب پولیس کو بھی ڈکیتی کی واردات میں مطلوب تھا۔ملزم نے پنجاب کے علاقے صادق آباد، ضلع رحیم یار خان کے ایک گھر سے 22 تولے سونا، ساڑھے 6 لاکھ روپے نقدی سمیت 40 لاکھ کے سامان کی ڈکیتی کی۔اور بعد از وقوعہ ملزم روپوش ہوگیا تھا۔

ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان کی ہدایات پر مختلف مقدمات میں مطلوب مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئیے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کردی گء۔ جس پر عملدرآمد کرتے ہو? بٹل پولیس نے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لئیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔دوران آپریشن سنگین مقدمات میں مطلوب چھپڑا پائین بٹل کا رہائشی مفرور ملزم سید شیراز شاہ ولد سید تاج شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!