محکمہ پولیس ہزارہ ریجن کے افسران کے تبادلوں کی تفصیلات۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)محکمہ پولیس کے تبادلہ جات کا نیا راونڈ شروع مختیار شاہ ڈی پی او کولائی پالس سے ڈی پی او تورغر تعینات قمرحیات خان ڈی پی او طور سے ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد جبکہ محمد سلیمان ایس پی سکولانٹیلی جنسآئی ڈی پی او کولائی پالس جب کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایبٹ آباد محمد اشتیاق کو ایس پی سکول آف انٹیلی جنس کا اضافی چارج دیا گیا۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز محکمہ پولیس ہزارہ ریجن گزشتہ چند مہینوں سے تعینات پولیس افسران کے تبادلوں کا نیا راؤنڈ شروع کر دیاگیا اسی سلسلے میں گزشتہ روز محکمہ پولیس خیبر پختونخواہ سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق ہزارہ ریجن کے افسران کو مختلف پوسٹوں پر تعینات کردیا گیا جن میں مختیار شاہ ڈی پی او کولائی پالس سے ڈی پی او طور پر تعینات کر دیا گیا۔

قمر حیات خان کو ڈی پی او تورغر سے ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد جب کہ محمد سلیمان کو ایس پی سکول آف انٹیلی جنس سے تبادلہ کرکے آئی ڈی پی او کولائی پالس جبکہ ایم ایس پی انویسٹی گیشن ایبٹ آباد اشتیاق خان کو ایس پی سکول آف انٹیلی جنسکا اضافی چارج دے دیا گیا واضح رہے کہ تبادلہ شدہ افسران محکمہ پولیس میں بہترین کارکردگی کے لحاظ سے مانے جانے والے افسران کہلائے جاتے ہیں جن کی قابلیت کو دیکھتے ہوئے صوبائی حکومت اور آئی جی خیبر پختونخواہ مختلف اضلاع میں ضرورت کے مطابق کائنات کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!