مولانا اورنگزیب فاروقی تھانہ بگنوتر کی حدود میں ٹریفک حادثے میں شدیدزخمی ہوگئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ بگنوتر کی حدود میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے مسجد کے سابق امام مسجد اورنگزیب فاروقی شدید زخمی ہوگئے۔پولیس نے گاڑی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔بڑا ہوتر سے تعلق رکھنے والے اورنگزیب فاروقی کیری ڈبہ چلا کر آرہے تھے کہ سامنے سے تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر ان کی گاڑی سے ٹکراگئی۔جس سے اورنگزیب فاروقی کی ٹانگ ٹوٹنے سمیت شدید چوٹیں آئیں۔جنہیں بعدازاں شدید زخمی حالت میں انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں وہ زیر علاج ہیں۔تیز رفتار گاڑی چلانے والے افراد تھانہ بگنوتر کی حراست میں ہیں۔علاقہ مکین کی حادثے کی خبر سن کر بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچ آئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!