سابق ایم این اے ڈاکٹراظہرجدون کو سینیٹر بنائے جانے کے قوی امکانات۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سینٹ آف پاکستان کے لئے ایبٹ آباد سے تحریک انصاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر جدون کی بھرپور انٹری۔ذرائع کے مطابق امیدواروں میں اس نئے نام کے سامنے آنے اور بااثر شخصیات کے رابطہ کے بعد ڈاکٹر اظہر جدون اچانک فیورٹ امیدوار حکمران جماعت کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس ڈرامائی تبدیلی سے ہزارہ ڈویژن کی بھرپور نمائندگی ضلع ایبٹ آباد کے حصہ میں آنے کی توقع ہے۔ڈاکٹر اظہر جدون نے پہلی بار ضلع ایبٹ آباد سے قومی اسمبلی کی سیٹ پاکستان تحریک انصاف کو جیت کر دی تھی اور اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کردار ادا کیا تھا آخری الیکشن میں پارٹی قائد عمران خان نے ان کو کہا کہ آپ اس دفعہ نوجوان علی خان جدون کو موقع دیں جس پر ڈاکٹر اظہر جدون نے رضاکارانہ طور پر سیٹ چھوڑ دی تھی جس پر اب علی خان جدون ممبر قومی اسمبلی ہیں ڈاکٹر اظہر جدون کی پارٹی سے وفاداری اور خلوص پر پارٹی کے اندر عزت واحترام سے دیکھا جاتا ہے۔ڈاکٹر اظہر جدون علمی گھرانہ سے ہیں اور انکی اہلیہ ڈاکٹر سلمی کنڈی معروف ماہر تعلیم اور میڈیکل کالج کی سابقہ پرنسپل بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!