سابق کونسلر مقصود عباسی کا بیٹا مولیا ہائیڈروپاور پلانٹ کی ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)مولیا ہائیڈرو پاور کی ٹینکی میں ڈوب کر معصوم طالب علم امان مقصود عباسی جاں بحق کروڑوں روپے لاگت کے ہائیڈرل پاور پراجیکٹ بجلی تو نہ دے سکے موت کے کنواں بن کر والدین کے لخت جگر چھیننے لگے اس پاور پراجیکٹ کے لئے عمران خان وزیر اعظم پاکستان نے خود آکر افتتاح کرنا تھا جو بعد میں صوبائی وزیر اور انکے مشیروں نے کیا تھا صوبائی ادارے پیڈو اور متعلقہ حکام کی غفلت سے اسکا ٹرانسفارمر چور لے گئے اور خطرناک ٹینکی میں بچے آکر نہانے لگے جن کو بار ہا منع کیا گیا مگر گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول مولیا کی چھٹی جماعت کا طالب علم امان مقصود عباسی جو سرکل بکوٹ کے سیاسی سماجی شخصیت سابقہ کونسلر مقصود عباسی کا فرزند تھا دوسرے بچوں کے ساتھ نہانے آیا اور گہری ٹینکی میں ڈوب گیا دوسرے بچوں کی دیر سے اطلاع دینے پر شام کے وقت اسکو ٹینکی سے نکالا گیا تو وہ اللہ کو پیارا ہوچکا تھا۔

عوام کا مطالبہ ھے کہ ضلعی انتظامیہ متعلقہ ادارہ پیڈو سرکل بکوٹ میں ان موت کے کنواں کی زمہ داری لے جو کرڑوں روپیے لاگت سے ناقص میٹریل لگا کر کمیشن کی مد میں کاغذوں میں چلا دیئے مگر موقعہ پر کہیں بھی نہیں اور معصوم بچے کھیل کود میں جاں گھنوا رہئے ہیں بکوٹ اور مولیا میں بار ہا سوشل میڈیا مساجد اور نجی محفلوں میں منع کیا گیا مگر پھر بھی حادثہ ہوا ذرائع کے مطابق ایس ایچ او بکوٹ دل پزیر خان نے چند روز قبل ہی مولیا بکوٹ نالہ میں جائزہ لے کر متعلقہ اداروں کو بتایا بھی کہ ان غیر محفوظ پلانٹس کے گرد حفاظتی انتظامات کئیے جائیں مگر کوئی کاروائی نہیں کی گی پیڈو اور صوبائی حکومت ٹھیکداروں کی اس بدعنوانی پر نیب انٹی کریپشن اور عدلیہ نوٹس لے اور بکوٹ مولیا نمبل تک ان ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی انکوائری کرے اور موقع ملاحظہ کیا جائے تاکہ آئیندہ کوئی ماں کا لخت جگر امان عباسی جیسا پھول موت کا شکار نہ بنے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!