میرپورپولیس نے بلاوجہ گرفتارکرکے دوروزتک تشدد کا نشانہ بنایاگیا:سعدکی پریس کانفرنس۔

ایبٹ آباد:میرپور تھانہ ٹارچر سیل میں تبدیل غریب اور مزدور بھائیوں پر بدترین تشدد جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے۔ایس ایچ او عارف تنولی کا غریب نوجوان پر بد ترین تشدد دو دن تک مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا پولیس کا گھر پہ چھاپہ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال سعد ولد محمد اسلم لمبامیرا جھنگی نے بتایا کے بغیر کسی وجہ کے دو دن تک تھانہ میں مسلسل تشدد کا نشانہ بناتا رھا ہے اور اس دوران دو دن بعد تھانہ میں آوارہ گردی کا پرچہ درج کیا اس دوران نوجوان کو عدالت پیش کیا جہاں پہ نوجوان نے اپنے اوپر ہونے والے تشدد عدالت کو دیکھایا اور عدالت نے میڈیکل کیلے ہسپتال بھیج دیا۔

زخمی نوجوان سعد نے بتایا کے اس دوران میرے گھر میں بغیر سرچ وارنٹ اور لیڈی پولیس کے بغیر چھاپہ مار کر اہل خانہ سے بدتمیزی کی اور ساتھ ہی توڑ پھوڑ کی مزید کہا کے ہم غریب لوگ ہیں منت مزدوری کرتے ہیں چند دن قبل پہلے میرے بھائی آصف کو بلاوجہ تھانہ میں بند کیا اور مسلسل تشدد کرتے رہے ہیں اس کو چھوڑانے گیا تو تھانہ میں بند کر دیا ہم غریب لوگ ہیں اور پولیس نے ہمارے ساتھ بدترین ظلم کیا ہے آہی جی اور ڈی آہی جی ہزارہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے نوٹس لینے کا مطالعہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!