حقیقی بھائی کو قتل کرنیوالاملزم ساتھیوں سمیت ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہا۔

ایبٹ آباد: بالاکوٹ کے موضع ست بنی کے مقام پر بے دردی سے ذبح کر کے قتل کیے جانے والے نامزد ملزمان وقوعہ کے دو ماہ بعد ہی ہائیکورٹ سے ضمانتوں پر رہا ہو گئے،واقعات کے مطابق بالاکوٹ کے موضع ست بنی کے مقام پر دو ماہ قبل21فروری کو بے دردی سے ذبح کر کے قتل کیے جانے والے مقتول ولی الرحمان ولد میرزمان کے نامزد گرفتار ملزمان حقیقی بھائی عزیز الرحمان ولد میر زمان سمیت دیگر ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہا کر دیے گئے ہیں،ملزمان نے ایڈیشنل مجسٹریٹ بالاکوٹ کی عدالت میں واقعہ اور گرفتاری کے بعد درخواست ضمانت داخل کروائی تھی جو کہ منسوخ کر دی گئی بعد ازاں ملزمان نے ماڈل کورٹ مانسہرہ میں درخواست ضمانت جمع کروائی جو کہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت منتقل ہوئی جسے10اپریل کو خارج کر دیا گیا،ملزمان نے بعد ازاں ہائیکورٹ میں رجوع کیا،گزشتہ روز ملزمان کو ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا کر دیا،واضح رہے کہ مقتول ولی الرحمان کے بیٹے الیاس کے مطابق اس کے والد نے اپنے آخری الفاظ میں اپنے حقیقی بھائی عزیز الرحمان کا ذکر کیا تھا کہ اس نے بے دردی سے قابو کروا کر ذبح کروایا،واقعہ کے بعد تھانہ بالاکوٹ میں مقتول کے بیٹے محمد الیاس کی معیت میں ملزمان عزیز الرحمان ولدمیرزمان قوم گوجر،محمد زمان ولد میر زمان قوم گوجر،فضل الرحمان ولد عبد الرحمان قوم گوجر ساکنان ست بنی کو مختلف مقامات سے یکے بعد دیگرے گرفتار کیا تھا،ملزمان کیخلاف زیر دفعہ302;47;34کے تحت مقدمات کا اندراج کیا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!