ٹیلرماسٹرکو اغواء کے بعد قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی گئی۔

ایبٹ آباد: ٹیلرماسٹرکو اغواء کے بعد قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی گئی۔ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ عمرشہزاد ولد آستم خان سکنہ گاؤں ملکاں، اقبال مارکیٹ حویلیاں میں ٹیلرنگ کا کام کرتاتھا۔ جمعہ کے روز عمرشہزاد کو کسی نے اغواء کرلیا اور اس کا موبائل فون بھی بند ہوگیا۔

جس کی اطلاع اس کے والد نے تھانہ حویلیاں میں دی۔لیکن پولیس نے روائتی سستی کا مظاہرہ کیا اورعمرشہزاد کی آخری لوکیشن وغیرہ ٹریس نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی کارروائی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح عمر شہزاد کی گولیاں لگی لاش سریلہ گاؤں سے ملی۔ جس کی اطلاع مقامی لوگوں نے پولیس کو دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ٹائپ ہسپتال حویلیاں منتقل کردیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق مقتول عمرشہزاد کو سر میں گولی مار کر قتل کیاگیاہے۔ تھانہ حویلیاں میں والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!