سگے بیٹے کو قتل کر کے خودکشی کا ڈرامہ ر چانے والے باپ کو گرفتار کر لیا گیا۔

تین روز قبل کا غان کی حدود ترکھان کھوئی جدید میں 16 سالہ عبدالباسط گولی لگنے سے جاں بحق ہوا جسے خود کشی کا رنگ دیا گیا پولیس نے مقتول کے والد محمد صداقت شاہ کو گر فتار کر کے تفتیش کی جس نے بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔
بالا کوٹ (وائس آف ہزارہ) اپنے سگے بیٹے کو قتل کر کے خود کشی کا ڈرامہ رچانے والے باپ کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے ابتدائی تحقیقات ہی کے دوران اعتراف جرم کر لیا، واقعات کے مطابق تھانہ کا غان کی حدود جدید ترکھان کھوئی میں دو روز قبل افطاری کے وقت اپنے سولہ سالہ بیٹے کو قتل کر کے پولیس کو خود کشی کی رپورٹ اور بعد ازاں پوسٹمارٹم رپورٹ میں واقعہ کی تصدیق کے بعد ایس ڈی پی او تھانہ جات سرکل بالا کوٹ سعید یون نے اپنی نگرانی میں انتہائی باریک بینی سے تفتیش و تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا، کاغان پولیس نے اپنی حدود ترکھان کھوئی جرید میں 16 سالہ عبدالباسط شاہ ولد صداقت شاہ کے قتل میں ملوث خود کشی کا رنگ دینے والے مقتول کے باپ محمد صداقت شاہ ولد صابر شاہ کو گرفتار کر لیا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم میں بتایا ہے کہ گھر یلو کی نا چاقی کی وجہ سے غصے میں آکر اس نے اپنے بیٹے کو فائر نگ کر کے قتل کیا، واقعہ تین روز قبل 27 مارچ کی شام کو پیش آیا، گرفتار ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ اس نے غصے میں آکر فائر کر کے اپنے بیٹے کوقتل کیا جبکہ واقعہ کو غلط رنگ دیکر اس نے پولیس کو رپورٹ کیا تھا کہ اسکے مقتول بیٹے اور چھوٹی بیٹی میں کسی بات پر لڑائی ہوئی جنہیں اس نے اور انکی والدہ نے ڈانٹا جس کی وجہ سے اس کے بیٹے عبد الباسط نے اس کے ذاتی پستول سے فائر کر کے خود کشی کر لی ہے۔ پولیس نے واقعہ کے بعد مختلف پہلوؤں پر غور شروع کیا اور پوسٹمارٹم رپورٹ میں فاصلہ سے گولی لگنے کی تصدیق پر ملزم والد کو شامل تفتیش کیا، جس نے پولیس کے روبرو اعتراف جرم کر لیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!