غلط انجکشن لگنے سے بائیس سالہ نوجوان جاں بحق۔ فوارہ چوک میں ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ۔

ہری پور(انویسٹی گیشن رپورٹ)شکر شاہ روڈ پر نجی ہسپتال میں آپریشن کے دوران غلط انجکشن لگنے سے بائیس سالہ نوجوان جاں بحق ورثاء کا لاش فوارہ چوک میں رکھ کر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج شہر کی سڑکیں بلاک گاڑیوں کی لمبی قطاریں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس سے مزاکرات کے دوران کاروائی کی یقین دہانی پر مشتعل مظاہرین نے سڑک کو کھول دیا ورثاء لاش لے کر گھر روانہ ہوگے زرائع کے مطابق منگل کی رات شہر کے وسط شکر شاہ روڈ پر قائم نجی ہسپتال میں عملے کی مبینہ غفلت و نااہلی کے باعث بائیس سالہ نوجوان ناصر ولد اسلم سکنہ بگڑہ نمبردوکواپینڈیکس کے آپریشن کے دوران غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ہوگیا جس کے بعدوارثان نے نعش فوارہ مسجد چوک کے سامنے رکھ کر شدید احتجاج کرتے ہوئیروڈ بلاک کردیاورثاء کااحتجاج کے دوران موقف تھا کہ مریض ناصر کو اپینڈکیس آہریشن کے لیے غلط انجکشن اور بے ہوشی کے لیے دیاجانے والا انستھیزیا ضرورت سے ذیادہ دیا گیاجس کے باعث نوجوان کی ہلاکت واقع ہوئی احتجاج کے دوران لواحقین کا پولیس سے ڈاکٹر کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ بھی کیاجس پر سٹی ایس ایچ اوہری پور کی جانب سیانصاف کی فراہمی کی یقین دہانی پرمشتعل مظاہرین نے روڈ کوکھول دیا اور پرامن طور پر منتشر ہوکر لاش کو لے کر گھر روانہ ہوگیپولیس کے مطابق ورثاء کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد ایف آئی آر درج کرلی جائے گی۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!