قبضہ مافیا کی سرپرستی: ایس ایچ اومیرپورغفورقریشی اور ایس ایچ اوتھانہ مانگل شہریارخان لائن حاضر۔

ایبٹ آباد: عوامی شکایات پر ایس ایچ او میر پور،اور ایس ایچ اومانگل کو لائن حاضر کر دیا گیا۔سرادر واجد میر پور جبکہ نادر خان کو مانگل تعینات،اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ قبضہ مافیا کی سرپرستی کرنے اورپلاٹ پر قبضہ کروانے کے الزامات ثابت ہونے پر پولیس افسران نے ایس ایچ او تھانہ مانگل شہریارخان کو لائن حاضر کردیا۔ جبکہ ایک مقامی شخص کی شکایت پر ایس ایچ او تھانہ میرپور غفور قریشی کو بھی لائن حاضر کردیاگیا۔ ان کی جگہ ایس ایچ او سردار واجد کو تھانہ ڈونگا گلی سے میرپور اور ایس آئی نادر خان کو تھانہ سٹی سے مانگل تعینات کر دیا گیا۔اس کے علاوہ انسپکٹر نزیر خان کو تفتیشی انچارج تھانہ سٹی سے ہٹا ہر ایس ایچ او سٹی،انسپکٹر ریاض خان کو پولیس لائن سے تھانہ لورہ اور ایس آئی گل نواز کو تھانہ لورہ سے ڈونگا گلی تعینات کر دیا گیا جبکہ کیڈٹ صابر خان کو ایس ڈی پی او میر پور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!