پیپلزپارٹی ایبٹ آبادنے نڑیاں وارڈ کیلئے شہزاد خان کو صدر مقرر کردیا۔

ایبٹ آباد:پیپلز پارٹی ایبٹ آباد کی تنظیم سازی کا عمل جاری کینٹ نڑیاں وارڈ کے لئے شہزاد خان کو صدر مقررکر دیا گیا،اس حوالہ سے مشاورتی اجلاس کا انعقاد کینٹ ایبٹ آباد کے صدر عابد عرف علی کی رہائش گاہ پر کیا گیا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری سرفراز خان جدون،ڈپٹی جنرل سیکرٹری سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ناصر اعوان،ہزارہ ریجن کے سیکرٹری اطلاعات فواد علی جدون،تحصیل نائب صدر احمد علی شاہ، تحصیل سیکرٹری اطلاعات ملک طیب اعوان،سردا شہباز گجر ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے علاوہ پارٹی کے کارکنان بھی شریک تھے۔

اجلاس میں کینٹ نڑیاں وارڈ کی تنظیم سازی پر مشاورت کے بعد متحرک کارکن شہزاد خان کو صدر نامزد کیا گیا،مقررین نے نومنتخب صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے،چیئرمین بلاول بھٹو کی ولولہ انگیز قیادت میں پیپلز پارٹی ملک گیر جماعت کے طور پر سامنے آچکی ہے اور گلگت بلتستان میں ہونے والے الیکشن میں حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی،ضلعی جنرل سیکرٹری سرفراز خان جدون کا کہنا تھا پارٹی میں آنے والوں کے لئے دروازے کھلے اور دل کشادہ ہیں،پیپلز پارٹی کا ماضی عوام کے سامنے ہے،پارٹی کے قائدین نے اپنی جانیں ملک اور غریب عوام کی بہتری کے لئے قربان کیں۔

انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان چھننے والی حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے،ملک میں معاشی تنگدستی اور عدم استحکام پیدا کرنے والوں کے دن قریب آ چکے ہیں پی ڈی ایم اے کا قومی اتحاد ان ظالم حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا اور ملک کی بھاگ دوڑ بلاول بھٹو سنبھالیں گے،انہوں نے کینٹ وارڈ کے صدر شہزاد خان کو مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا وہ پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے اور پارٹی کو فعال بنانے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!