آل ٹریڈرز فیڈریشن مرکزی کابینہ کے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

یبٹ آباد (محمد سلیم تنولی /سردارفیضان سے)آل ٹریڈرز فیڈریشن مرکزی کابینہ کے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔پولنگ 18اگست کو ہوگی جب کہ زیلی تنظیموں کے الیکشن مکمل کرنے کے لئے 6اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے،جنرل باڈی کی حتمی ووٹر لسٹ 8 اگست کو جاری ہوگی،تفصیلات کے مطابق آل ٹریڈرز فیڈریشن کی مرکزی کابینہ کے انتخاب کے لئے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 9 اگست کو شام پانچ بجے تک حاصل کئے جائیں گے جو دس اگست کو جمع ہونگے،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اور واپسی12اگست کو ہوگی اور حتمی فہرست اور انتخابی نشانات 13اگست کو جاری ہونگے۔

مرکزی چئیرمین الیکشن کمیشنر سردار محمد اشرف ممبر بنار س عباسی اور آئینی کمیٹی کے سربراہ وسیم علی ملک کے مطابق انتخابی پینل کی فیس 20,000ہوگی اور اس حوالہ سے پولنگ سٹیشن کا اعلان 13اگست کو کیا جائیگا جبکہ مرکزی انتخابات کیلئے پولنگ18اگست کو صبح10بجے سے شام4بجے تک بلا تعطل ہوگی اور نتائج کا اعلان اور نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کاحلف اسی روز ہی ہوگا۔ جبکہ 25اگست کو بلائے جانے والے اجلاس میں ذیلی تنظمیوں کی قیادت سے حلف کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ آل ٹریڈرز فیڈریشن کی مرکزی کابینہ کے الیکشن کا شیڈول جاری کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد اشرف نے بتایا کہ نومبر 2019 کے جنرل باڈی اجلاس میں متفقہ الیکشن کمیشن قائم کر نے کے بعد گیارہ رکنی کمیٹی مقرر کی گئی جس نے متعدد اجلاس کے بعد متفقہ آئین مرتب کیا جس کے تحت زیلی بازاروں کے الیکشن کرائے گیاور صدور اور جنرل سیکرٹریز کی رجسٹریشن ہوئی اسی دوران سول عدالت سے مرکزی انتخاب کے خلاف حکم امتناعی حاصل کیا جو عدم پیروی اور علی اصغر خان گروپ کے تحت آل ٹریڈرز فیڈریشن عبوری انتخاب کرانے کی عدالتی حکم عدولی س کی وجہ خارج ہوا اسی گروپ نے ایدیشنل سیشن جج کی عدالت سے دوبارہ حکم امتناعی حاصل کیا جو پہلی سماعت پر20جولائی کو خارج ہوا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!