ریسکیوکی ایمبولینس میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش۔

مانسہرہ (وائس آف ہزارہ) ریسکیوکی ایمبولینس میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش۔اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ خاکی کی رہائشی خاتون کو دردزچگی کے بعد ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ایمبولینس گاڑی میں ہسپتال منتقل کیا جارہاتھا۔ لیکن خاتون کی حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقلی کے دوران گھر والوں کی اجازت اور موجودگی میں خاتون ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن (فائر ہ شاہ) نے پیشہ وارانہ طریقے سے ایمبولینس میں ہی خاتون کی زچگی کرا دی۔ ریسکیو ایمبولینس میں ڈیلیوری کٹ اور دیگر سامان موجود ہے جسے استعمال میں لایا گیا۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو خاتون اہلکار کی مرہون منت زچہ و بچہ بالکل ٹھیک اور صحتمند ہے۔ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو سروس صوبے بھر میں خواتین میڈیکل ٹیکنیشن بھی ہر قسم ایمرجنسیوں میں مرد اہلکاروں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دیں رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!