شعبہ تفتیش کی ناقص کارکردگی۔عبدالقیوم کے قاتل پندرہ دن گزر جانے کے بعد بھی گرفتار نہ ہوسکے۔

ایبٹ آباد:پولیس کے شعبہ تفتیش کی ناقص کارکردگی۔بانڈہ پھگواڑیاں عبدالقیوم قتل کیس کے پندرہ دن گزر جانے کے بعد بھی پولیس قاتل گرفتار نہ کرسکی۔متاثرہ خاندان نے ڈی آئی جی ہزارہ سے فوری ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ تھانہ حویلیاں کی حدود کالو میرا کے مقام پر دو ہفتہ قبل بانڈہ پھگواڑیاں کے رہائشی عبدالقیوم کو نامعلوم افراد نے بے دردی سے گلہ کاٹ کر قتل کردیاتھا اور مقتول کی گاڑی کو ایوب پل سے نیچے پھینک دیا تھا۔جس کی اطلاع موٹر وے پولیس نے ایس ایچ او تھانہ حویلیاں طاہر سلیم کو دی جس پر ایس ایچ او طاہر سلیم پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضے میں لیکر حویلیاں ہسپتال منتقل کیا۔

جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا پولیس نے مقتول کے بھتجے فیضان کی طرف سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا تھا لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔ ایس ایچ او حویلیاں اور شعبہ تفتیش کے افسران ورثاء کو تسلی و تشفی دے کر رخصت کر دیتے ہیں اسی دوران ڈی ایس پی سرکل حویلیاں سجاد خان اور تفتیشی افسر انسپکٹر عبدالغفور کوہستانی کو بھی تبدیل کردیا گیا مگر 14 دن گزر جانے کے بعد بھی پولیس عبدالقیوم قتل کیس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر نہ سکی جسکی وجہ سے ورثاء کا اعتماد پولیس سے اٹھتا جا رہا ہے اور مختلف قسم کے شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں متاثرہ خاندان نے عبدالقیوم کے قاتل کی گرفتاری کیلیئے ڈی آئی جی ہزارہ سے فوری مطالبہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!