ایبٹ آباد‘ ڈی ایچ کیوہسپتال میں مریض ڈینگی کے ٹیسٹ نجی لیبارٹریوں سے کرانے پر مجبور۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تبدیلی سرکار کی صحت ایمرجنسی ہوائی فائر ثابت شہر بھر میں ڈینگی کا شکار بننے ہونے والے مریضوں کی ڈی ایچ کیو میں شام کی شفٹ میں ڈینگی ٹیسٹ کی سہولت میسر نہ ہونے کے باعث ہسپتال کے باہر موجود نجی لیباٹریاں مریضوں کو لوٹنے لگی شہری ازیت کا شکار،تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد شہر بھر میں کرونا وائرس کے بعد ڈینگی وائرس نے سر اُٹھا لیا گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایبٹ آباد کی دو بڑی ہسپتالیں ڈی ایچ کیو اور ایوپ میڈیکل کمپلکس میں ڈینگی کے مریضوں بھر چکے ہیں شہر میں ڈینگی اس قدر پھیل چکا ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے بیڈز بھی کم پڑھ چکے ہیں یہ ہی صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایوننگ شفٹ میں ٹیسٹ کی سہولت میسر نہ ہونے کے باعث ڈاکٹر مریضوں کو ہسپتال کے باہر موجود لیبارٹریوں سے ٹیسٹ لکھ کر دیتے ہیں جہاں نجی لیباٹریاں میں بیٹھا ہوا عملہ ٹیسٹوں کے نام پر مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اس حوالے سے ڈینگی کے مریضوں کا کہنا تھا کہ ایک تو ہم بیماری کے باعث شدید پریشان ہیں دوسری جانب ہمیں ٹیسٹوں کے نام پر دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ہمارا تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے کرنے والی حکومت سے مطالبہ ہے کہ خدارا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں موجود لیبارٹری کو 24 گھنٹے فعال بنایا جائے تاکہ مریضوں کی مشکلات میں کمی آسکے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!