تنظیم العلماء کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت عظمت صحابہؓ و اہل بیت عظامؓ احتجاجی مظاہرہ۔

ایبٹ آباد: تنظیم العلماء کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت عظمت صحابہؓ و اہل بیت عظامؓ احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد دینی و مذہبی قائدین نے شرکت کی۔صحابہ کرامؓ و اہل بیت عظامؓ کی شان میں گستاخی ناقابلِ برداشت ہے ملزموں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ۔

ذرائع کے مطابق تنظیم العلماء علاقہ قلندرآبادکے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت عظمت صحابہؓ و اہل بیت عظامؓ احتجاجی مظاھرہ کا انعقاد دینی و مذہبی قائدین نے شرکت کی اور صحابہ کرامؓ و اہل بیت عظامؓ کی شان میں گستاخی ناقابلِ برداشت ہے ملزموں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیابرطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے قادیانیوں کی حمایت کی شدید الفاظ میں مذمت کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ شرکاء کا عزم ان خیالات کا اظہار مولانا عبدالتواب قاسمی جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ایبٹ آباد مولانا ضیاء الرحمن فاروقی سرپرست تنظیم العلماء علاقہ قلندراباد مولاناعبدالحفیظ رہنماء اہلسنت والجماعت قلندرآباد مولاناآصف حیدربھای شجاعت خان جدون صدرانٹرنیشنل ختم نبوت یوتھ ونگ قلندرابادمولانافخرالسلام مولانانورمحمداوردیگرنے خطاب کیا،تحفظ بنیاد اسلام متفقہ بل کو جلد قانونی شکل دے کر نافذالعمل بنایاجاے ملک میں صحابہ کرامؓ اور اہل بیتؓ کی شان میں گستاخیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرامؓ و اہل بیت عظامؓ کی شان میں گستاخی ناقابلِ برداشت اور ملک کے امن و امان کو تباہ کرنے کی مذموم سازش ہے جس کو کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گااور وطن عزیز کے امن کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ہرسطح پر مقابلہ کیا جائے گا۔

برطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے قادیانیوں کی حمایت پر مبنی رپورٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قادیانیوں کو متفقہ طور پر 1974ء میں غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے فیصلہ کے خلاف گھناؤنی سازش اورتحفظ ناموس رسالتؐ قانون کوختم کرانے کی جانب کوشش ہے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی قوم کے نظریاتی اور ایمانی فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کیا جائے گا تحفظ بنیاداسلام بل کو پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کرنے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر قانون سمیت تمام ارکان اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس کو جلد از جلد قانونی شکل دے کر نافذ العمل کیا جائے تاکہ ملک میں فرقہ واریت اور مذہبی شدت پسندی کا راستہ رک سکے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فرقہ واریت کو ہوا دینے، صحابہ کرامؓ و اہل بیت عظامؓ اور دیگر مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنے والے تمام ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!