ڈونگا گلی میں سیاحوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے۔

بازار میں آٹھ افراد نے جھگڑے کے دوران تشدد کر کے ایک سیاح کی آنکھ ضائع کردی۔
عمیر، سراج، عاطف، عاقب، تیمور، ذیشان، شوکت، بشیر اور محمد علی سے تفتیش شروع۔
ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ڈونگا گلی بازار میں سیاحوں پر تشدد کرنے والے آٹھ ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا جھگڑے میں تشدد کر کے ایک سیاح نوجوان کی آنکھ ضائع کر دی گئی جس پر آٹھ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ہے ڈونگا گلی بازار میں 22 جون کو بازار میں گاڑی پارکنگ کرنے کے دوران سیاحوں اور مقامی لوگوں کے درمیان توں تکرار شروع ہوئی جس کے بعد مقامی لوگوں نے سیاح فیملی کو تشدد کا نشانہ بنایا تشدد سے سیاح اولیس ابراہیم کی آنکھ ضائع ہوگئی پولیس تھانہ ڈونگا گلی نے آٹھ ملزمان عمیر، سراج، عاطف، عاقب، تیمور خان، ذیشان شوکت، محمد شبیر اور محمدعلی کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ملزمان نے عبوری ضمانت حاصل کر لی تھی جو منسوخ ہونے کے بعد ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا تھا مگی مقدمہ کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمان کا ایک روزہ ریمانڈ جاری کر دیا ہے ڈونگا گلی پولیس ملزمان کو دوبارہ جیل سے حراست میں لیکر ان سے تفتیش کرے گی مدعی مقدمہ کی طرف سے حامد فراز عباسی ایڈووکیٹ اور علی اور کزئی ایڈووکیٹ مقدمے کی پیروی کر رہے ہیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!