آل ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر سردار شاہنواز کی قیادت میں تاجروں کی نوتعینات ڈپٹی کمشنر سے ملاقات۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) آل ٹریڈ فیڈریشن کابینہ وفد کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر طارق سلام مروت سے ملاقات۔ شہر کی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ و طویل المیعاد حکمت عملی پر اتفاق۔ ملاقات میں صدر آل ٹریڈ فیڈریشن سردار شاہنواز اور جنرل سیکرٹری سجاد خان جدون نے آل ٹریڈ فیڈریشن کے تنظیمی و جمہوری ڈھانچہ کے متعلق جامع بریفینگ دی اور تاجروں کے چیدہ چیدہ مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈی سی ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد پورے ملک کا سب سے خوبصورت ترین اور سیاحتی مرکز ہے اسکی خوبصورتی میں ہم سب نے ملکر مزید اضافہ کرنا ہے اس کیلئے ہم سب نے ملکر مشکلات اور مسائل کو حل کرتے ہوئے نکھرا ایبٹ آباد مہم میں حصہ لینا ہے اور اس نکھرا ایبٹ آباد مہم کو کامیاب بنانا ہے اس شہر کی ترقی و خوبصورتی کیلئے ہم سب نے ملکر کام کرنا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ایبٹ آباد شہاب محمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف، شاد محمد خان ڈی ایف سی، آل ٹریڈز کے صدر سردار شاہ نواز، جنرل سیکرٹری سجاد خان جدون اور دیگر کابینہ ممبران کے ساتھ ساتھ چیئرمین تاجر اتحاد سلطان احمد نواز اور ممبران الیکشن کمیشن محمد بنارس عباسی اور محمد طارق تنولی بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو آل ٹریڈ ایبٹ آباد نے نکھرا ایبٹ آبادمہم کو کامیاب بنانے میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

ڈی سی ایبٹ آباد نے کہا کہ اس طرح کی مہم کمیونٹی کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا جن جن محکموں کا کام ہے وہ بھی کرینگے اور آپ بھی اس مہم میں اپنا بھر پور تعاون اور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ہم نے اس مہم میں تمام پبلک فیسیلٹی مقامات پر اس مہم کے دوران کام کرنا ہے جس میں شہر کی صفائی ستھرائی، پبلک ٹوائلٹس، سٹریٹ لائٹس، ہسپتالوں، سکولوں، پلے گراؤنڈ، سڑکوں، پارکس، بجلی، بازار میں واک چاکنگ کا خاتمہ کے علاوہ دیگر عوامی سہولیات بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران میں تمام سڑکوں، سکولوں، ہسپتالوں، محلوں، گلیوں اور دیگر مقامات کا خود دورہ کرکے معائنہ کرونگا اور مقامی لوگوں سے ملوں گا انہوں نے کہا کہ یہ مہم پہلی مہموں کی طرح نہیں بلکہ اس پر عملی طور پر کام کیا جائے گا اور جب تک تمام مقامات کی صفائی ستھرائی اور چیزیں ٹھیک نہیں ہوجاتی یہ مہم جاری رہی گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!