لوئرتناول میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریض جاں بحق۔

ایبٹ آباد: لوئرتناول میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریض جاں بحق۔اہل خانہ خون کے نمونے بھی حاصل کرلئے گئے۔ا س ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ لوئرتناول جرل کا رہائشی شخص جو کہ محنت مزدوری کیلئے کراچی میں مقیم تھا۔ تاہم لاک ڈاؤن کے دوران وہ دیگرساتھیوں کے ہمراہ ایبٹ آباد کیلئے کراچی سے روانہ ہواتو اسے شدید بخار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق راستے میں سکھر کے قریب پنو عاقل کے مقام پر محکمہ صحت کے اہلکاروں نے اس کا ٹمپریچر چیک کیا تو وہ زیادہ تھا۔ جس پر اسے کراچی واپس بھیج دیاگیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص ایک روز کے بعد دوبارہ پرائیویٹ کار میں سوار ہو کر کراچی سے ایبٹ آباد میں اپنے آبائی گاؤں جرل پہنچ گیا۔ جہاں اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب وہ خالق حقیقی سے جاملا۔ مذکورہ شخص کی موت کی اطلاع محکمہ صحت کو دی گئی۔ جس پر محکمہ صحت کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور مرنیوالے شخص کی تدفین کورونا وائرس کے پروٹوکول کے مطابق کردی۔ مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ شخص دل کے عارضے میں بھی مبتلاء تھا۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے مرنیوالے شخص اور اس کے اہل خانہ کے نمونے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے حاصل کرلئے ہیں۔ جن کو جانچ کیلئے لیبارٹری ارسال کردیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!