نجی پریکٹس کے ذریعے ماہانہ کروڑوں کمانے والے ڈاکٹروں نے بلٹ پروف گاڑیوں کا مطالبہ کر دیا۔

متعدد سینئر ڈاکٹروں نے ادویات ساز کمپنیوں کو آگاہ کر دیا، کمپنیوں کو نئی فرمائش سے مشکلات کا سامنا۔
پشاور(وائس آف ہزارہ) پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے سینئر ڈاکٹروں نے سیکورٹی صورتحال کے باعث میڈیسن کمپنیوں سے بلٹ پروف گاڑیوں کی ڈیمانڈ کر دی ہے۔ میڈیسن کمپنیوں کے ذرائع کے مطابق سینئر ڈاکٹروں نے اپنی سیکورٹی کے لئے میڈین کمپنیوں سے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والے سینئر ریٹائر ڈ ڈاکٹروں کی جانب سے ڈیمانڈ کے بعد میڈیسن کمپنیوں کے لئے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔ اور میڈیسن کمپنیوں نے اس ڈیمانڈ کے حوالے سے اپنے ہیڈ کوارٹرز کراچی کو آگاہ کر دیا ہے۔ بعض میڈیسن کمپنیوں کی جانب سے پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں کے لئے ہسپتال بھی بنائے ہیں۔ جبکہ بعض کمپنیوں کی جانب سے ڈاکٹروں کو بیرون ممالک کے دورے بھی ان کی فیملی سمیت کرائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!